Home Uncategorized ‎بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا

‎بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ، 21 ریاستوں 102 نشستوں پر 60 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اترپردیش ،مغربی بنگال اروناچل پردیش،آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ، مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی۔

بھارت میڈیا کے مطابق اتر پردیشن میں 37 فیصد افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، خانہ جنگی میں گرے منی پور کے علاقے میں ٹرن آؤٹ 45 فیصد رہا ، بنگال میں سب سے زیادہ 68 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیاجبکہ راجستھان میں سب سے کم 22فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کو سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوؤں کی حمایت حاصل ہے جبکہ نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے ’انڈیا‘ کے نام سے سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی ہوں گے جو انتخابی میدان میں موجود ہیں، دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی بھی اس اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے جبکہ کئی اہم علاقائی جماعتیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں حکومت سازی کی خاطر لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے کسی بھی پارٹی کو 272 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عام انتخابات سے پہلے بی جے پی نے بھارتی ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی جنوبی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حمایت حاصل کرنے کے لیے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان ریاستوں کے ایک درجن سے زیادہ دورے کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر مودی کامیاب ہوئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے وہ دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے، اس سے قبل جواہر لعل نہرو مسلسل 3 بار بھارت کے وزیراعظم بنے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کو دوسرا مرحلہ 26 اپریل کو شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...