Home تازہ ترین انسانوں کی طرح گھریلو کام کرنے والا پہلا روبوٹ ملازم متعارف

انسانوں کی طرح گھریلو کام کرنے والا پہلا روبوٹ ملازم متعارف

Share
Share

اوسلو:ناروے کی روبوٹکس کمپنی ون ایکس نے حال ہی میں ایک انسان نما روبوٹ متعارف کروایا ہے جو بالکل انسان کی طرح خدمت کرتا ہے۔

نیو گیما نامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا یہ روبوٹ گھر کے مختلف کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسے ویکیوم کلیننگ کی مدد سے گھر کی صفائی کرنا، کپڑے اٹھانا، کھڑکیاں صاف کرنا، وغیرہ شامل ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں روبوٹکس ٹیکنالوجی میں کئی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہیں جیسے کہ اسٹار 1، جو دنیا کا سب سے تیز دو پیروں پر چلنے والا روبوٹ ہے اور ایس ای 01، جو اپنی نرم اور قدرتی چال کی وجہ سے مشہور ہے۔

ایسے میں روزمرہ زندگی میں مفید روبوٹس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی، تاہم ون ایکس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نیو گیما اس خلا کو پُر کرے گا۔

یہ ہوم روبوٹ بٹلر نہ صرف صفائی اور چائے سرو کرنے جیسے کام کر سکتا ہے، بلکہ اس کا انسانی جسم جیسا نرم ڈیزائن بھی اسے دیگر روبوٹس سے منفرد بناتا ہے۔

ون ایکس کے مطابق نیو گیما مختلف قسم کی انسانی حرکات انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسے کہ جھک کر زمین سے چیزیں اٹھانا، کرسی پر بیٹھنا، ادھر اُدھر بکھری ہوئی اشیاء کو ترتیب سے رکھنا اور حتیٰ کہ چائے کپ میں انڈیلنا بھی شامل ہے۔

اس روبوٹ کو انسانی حرکتوں کے ڈیٹا کی مدد سے تربیت دیا گیا ہے تاکہ یہ قدرتی اور انسانی انداز میں کام کر سکے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاوٴنڈ کیس ،سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی...

میکسیکو میں ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل

میکسیکوسٹی:میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران...

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے...

برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت ختم کر دی

لندن : برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن...