Home نیوز پاکستان سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز8 اپریل کو ہوگا

سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز8 اپریل کو ہوگا

Share
Share

کراچی: 8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں رات ہونے کے سبب دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز8 اپریل کی رات کو ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ اس وقت پاکستان میں رات ہوگی البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر52 منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2024 کے ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...