Home سیاست کرغزستان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بشکیک واقعہ سے آگاہ کیا

کرغزستان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بشکیک واقعہ سے آگاہ کیا

Share
Share

کرغزستان: کرغزستان کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

کرغز وزیر خارجہ نے 18 مئی کو بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے، صورتحال کرغز حکام کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

کرغز وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور سوشل نیٹ ورک جعلی اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کرغز وزیر نے قابل اعتماد معلومات کے استعمال پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ غلط معلومات سے کرغزستان اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے امن عامہ اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...