Home Uncategorized دفترخارجہ کی عمان میں دہشت گردی واقعے میں 4 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

دفترخارجہ کی عمان میں دہشت گردی واقعے میں 4 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

Share
Share

اسلام آباد: دفترخارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے مزید 30 زخمی پاکستانی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں کہا کہ پاکستان عمان کے شہر مسقط میں وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر بزدلانہ دہشت گردی کےہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس حملے میں 4 پاکستانیوں کی موت سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمان میں ہمارا سفارت خانہ دو شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان میں پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جوابات دینے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھول دی گئی ہے، زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی اسپتالوں کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔

ممتازہ زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت عمان نے حملہ آوروں کو ناکام کر دیا ہےجبکہ پاکستان نے عمانی حکام کو محرم کے اس مقدس مہینے میں اس گھناوٴنے جرم کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزید 30 پاکستانی عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...