Home نیوز پاکستان ڈیجیٹل میڈیم ویوٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈیجیٹل میڈیم ویوٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روات میں 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

ریڈیو پاکستان روات پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی ملک کا اثاثہ ہیں، ریڈیو پاکستان کا آرکائیو ڈیجیٹل ہوگیا ہے اور یہ جدید ٹرانسمیٹرڈیجیٹل ریڈیو مونڈیال ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جلد افتتاح کریں گے، اس جدید ٹرانسمیٹر کی تنصیب سے33فیصد بجلی کی بچت ہوگی، ریڈیو پاکستان کے20 سے14میڈیم ویو اپنی عمر پوری کرچکے تھے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹرانسمیٹر راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں نصب ہوگا جس کی تکمیل دو سال میں ہوگی ، اب ریڈیو پاکستان کی آواز اورنشریات52سےزائد ممالک تک سنی جاسکے گی۔

بین الاقوامی ادارے ڈی آر ایم کنسورشیم نے بھی ریڈیو پاکستان کو 75 سال کے بعد ANALOGE ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل ٹکینالوجی پر منتقل کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو طاہر حسن سمیت وزارت اطلاعات کے افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...