Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی نے واصح کہا ہے جب تک ہمارے سیاسی قیدی رہا نہیں ہوتے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوگی، شیر افضل مروت

‎بانی پی ٹی آئی نے واصح کہا ہے جب تک ہمارے سیاسی قیدی رہا نہیں ہوتے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوگی، شیر افضل مروت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اورکہاہے کہ خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں جبکہ سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش بھی کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات تب درج ہیں کہ یہ میرے اپنے ہیں ہائی کورٹ میں کیسز نہ لگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کیسز نہ لگنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے، سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش کی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاوٴنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا تھا ۔بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا ۔بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب کو ہدایات جاری کی ہیں ۔عمران خان نے واصح کردیا ہے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوگی، جب تک ہمارے سیاسی قیدی رہا نہیں ہوتے، 8 فروری اور 21 اپریل کو شب خون مارا گیاوقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے پرواز کرے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...