Home Uncategorized بانی پی ٹی آئی کے موجودہ قانونی معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے،امریکا

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ قانونی معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: خصوصی عدالت کی جانب سے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے کے فیصلے پر امریکا کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی سزا پاکستان کی عدالتوں کا معاملہ ہے، سابق وزیر اعظم کیخلاف مقدموں کو پاکستان کی عدالتیں دیکھ رہی ہیں، ان کے خلاف کیسز کا چلنا ایک قانونی معاملہ ہے، قانونی معاملات پر پاکستانی عدلیہ سے رجوع کریں، بانی پی ٹی آئی کے موجودہ قانونی معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان میں جمہوری اقتدار اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں، ہم دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قانون کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان سے جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط جمہوری تعلقات ہیں، پاکستان میں آزادانہ اور شفاف جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل جس میں تمام فریقین کو حصہ لینے کا حق ہو، پاکستان میں منصفانہ انتخابات ہونے چاہیئں، اندرونی معاملات، امیدواروں سے متعلق ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...