Home سیاست پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

Share
Share

اسلام آباد:گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار انتقال کر گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق حمید شاہ نامی اسلام آباد پولیس کا اہلکار گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوا تھا۔

زخمی اہلکار کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دورانِ علاج آج دم توڑ گیا۔

شہید عبدالحمید کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، گورنر کے پی، آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988ء میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں۔

گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...