Home سیاست حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی

حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی، وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

انتخابی فہرستوں کی چھپائی کیلئے 27 کروڑ روہے سے زائد کی رقم مختص، ٹریننگ ونگ کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی رقم مختص،میڈیا کوارڈینیشن کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

انتخابی تیاریوں کیلئے بجٹ میں ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص، پنجاب میں انتخابات کیلئے بجٹ میں 9 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص، سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی تقم مختص کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے بجٹ میں 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص، بلوچستان کے انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بجٹ میں مختص، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے 54 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی۔

حکومت کی جانب سے انتخابات کیلئے 47 ارب روپے کی یقین دہانی کرائی گئی، وفاقی حکومت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے پہلے ہی دے چکی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...