Home نیوز پاکستان حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا

حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن تیار کرلی، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس کا اجراء کیا۔
اس ایپ کا اجرا ایک تقریب میں کیا گیا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کے لیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات اس ایپ میں شامل ہیں، حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

اس موقع پر نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اَپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...