Home #ٹرینڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا اور دیگر متعلہ وزارتوں کی تجویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم جون سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے فی لیٹر 254 روپے 64 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

Share
Related Articles

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، امریکا کا اہم اعلان

واشنگٹن: کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت امریکا نے اعلان...

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...