Home سیاست حکومت غیرملکی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،محمد اورنگزیب

حکومت غیرملکی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات پر مبنی معیشت و نمو اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ دے رہی ہے، ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلیے آئے ہوئے فن لینڈ کے ترقیاتی مالیاتی ادارے فن فنڈ کے نمائندے آنتی پارٹینن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیر خزانہ نے فن لینڈ کے نمائندے کو پاکستان میں کلی معیشت کے اشاریوں میں نمایاں بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت اور نمو، برآمدات کی بنیاد میں وسعت اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر حکومت کی بھرپور توجہ ہے۔

فن لینڈ ترقیاتی ادارہ کے نمائندے نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، زراعت اور جنگلات کے شعبہ جات میں اپنی دلچسپی کا اظہارکیا۔ انہوں نے پاکستان میں فن فنڈ کے پر وفائل اور سرمایہ کاری کے اقدامات کا ایک جائزہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی اسے فنانسنگ کے لیے ایک پرکشش مقام بناتی ہے، انہوں نے فن فنڈ کی جانب سے ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالہ سے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...