Home نیوز پاکستان حکومت یوم عاشور کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، محسن نقوی

حکومت یوم عاشور کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، محسن نقوی

Share
Share

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کنٹرول روم سے محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت یوم عاشور کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو محرم الحرام کے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آئی جی و چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ محسن نقوی نے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا، محسن نقوی نے مانیٹرنگ کے لئے تعینات پولیس کمیونیکیشن آفیسرز اور دیگر محکموں کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں مزید محنت سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔

ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے 9 ویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کے بارے میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 1500 کیمرے آپریشنل ہیں، ساڑھے 6 ہزار کیمروں سے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے، حکومت یوم عاشور کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی وزراء عاشورہ محرم کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے آج راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے، 9 دن خیریت سے گزر گئے کل کا دن بھی خیریت سے گزر جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا، ہم سب کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ کام کرنا ہے اور پرامن فضا کو یقینی بنانا ہے، واسا اور دیگر حکام کو بارش کی صورت میں الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...