Home سیاست حکومت کا عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کافیصلہ

حکومت کا عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کافیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔

رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، پارٹی وسیاسی امور پر گفتگو

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے...

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات کی

کابل:ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان پہنچ گئے ۔طالبان وزیراعظم...