Home سیاست حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب

حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی۔اتحادیوں کو منانے کے بعد حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے اختیارات کے معاملے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹرتاج حیدر، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر شریک ہوئے جب کہ وزیر قانون نے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوٴں کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں آرٹیکل 230 سے متعلق ترامیم پر بات چیت کی گئی اور نگران حکومت کے اضافی اختیارات کو لے کر اتحادیوں کو تحفظات کو دور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن ایکٹ کی شق میں ترمیم سے نگران حکومت کو غیر معمولی اختیارات دینے پر اتحادیوں کو راضی کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت نگران حکومت کے پاس جاری معاہدوں کے حوالے سے تمام اختیارات ہوں گے، نگران حکومت بین الاقوامی معاہدے کرسکے گی اور مالیاتی اداروں سے بھی معاہدے کرسکے گی تاہم نگران حکومت کے پاس نئے معاہدے کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران حکومت کے پاس دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں کو منانے کے بعد حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...