Home سیاست عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خط کے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔حکومت کا فرض ہے اس معاملے کی چھان بین کی جائے عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے حکومت نے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کام کرنا چاہیے۔ ادارہ جاتی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے کمیشن انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بارے میں سب جاننا چاہتے ہیں۔ ا سلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی گونج تھی جو نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنا۔ اسی تناظر میں چیف جسٹس نے کل فل کورٹ میٹنگ کی۔ چیف جسٹس کی خواہش پر وزیر اعظم کی آج ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے بھی صورتحال کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے خود جانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں اس اہم معاملے سمیت ٹیکس اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ خط کے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔حکومت کا فرض ہے اس معاملے کی چھان بین کی جائے، جس کے لیے حکومت نے خط کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے کو کل کابینہ کے سامنے بھی رکھا جائے گا اور پھرمعاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔

اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ کسی ریٹائرڈ جج سے درخواست کی جائے گی کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...