Home Uncategorized ‎مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ میں تبدیل ،معطل کرنا پڑ گئی

‎مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ میں تبدیل ،معطل کرنا پڑ گئی

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے تعلیمی اداروں میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث مشی گن کی گریجویشن کی تقریب معطل کرنا پڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی میں طلبا کو اسناد دینے کی تقریب میں طلبا نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

طلبا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اور امریکا سے اسرائیل کی حمایت ترک کرنے کے مطالبے بھی درج تھے۔

مشی گن پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی طلبا زخمی بھی ہوگئے۔ طلبا کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

طلبا اور پولیس کی جھڑپ کے باعث گریجویشن کی تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی اور تقریب کو چند گھنٹوں کے لیے معطل کرنا پڑا۔

شارلٹس وِل کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں بھی فلسطینیوں کے حق میں طلبا نے مظاہرے کیے جس کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولیس نے طلبا کے کیمپوں پر چڑھائی کی اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ امریکا کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے طول پکڑتے جا رہے ہیں۔ پولیس اب تک مجموعی طو پر 2 ہزار سے زائد طلبا کو گرفتار کرچکی ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...