Home سیاست شہدا کی عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، صدر آصف زرداری

شہدا کی عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، صدر آصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے جنہوں نے ہماری مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی پیش کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں بہادری سے لڑتے ہوئے دو افسران مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شاہد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا، دونوں شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
صدر، آصف علی زرداری، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، سینئر حاضر سروس فوجی اور سول افسران، شہداء کے رشتے داروں اور علاقے کے مقامی لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے۔ ان پائیدار اصولوں کی رہنمائی میں، پاکستانی فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی ایک اور شاندار روایت ہے جنہوں نے ہماری مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی پیش کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ صدر نے کہا کہ پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

بعدازاں، شہدا کی میتوں کو ان کے آبائی شہروں میں لے جایا گیا ہے جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...