Home سیاست نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا،وزیراعظم

نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا،وزیراعظم

Share
Share

فیصل آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا، نواز شریف کا تو پاناما اسکینڈل میں نام ہی نہیں تھا پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔اگلے وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ن لیگ کو اگلے پانچ سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بدل دیں گے۔

فیصل آباد میں ستیانہ بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے معاملے میں مجبوراً آئی ایم کی شرط پوری کرنی پڑی، عمران خان کہتا تھا مرجاؤں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا لیکن اس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اپنا ہی کیا گیا معاہدہ توڑ کر سارا بوجھ اگلی حکومت پر منتقل کردیا۔

وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کیا کہ 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کا مینڈیٹ چرا کر بہروپیے حکومت میں لائے گئے، آپ لوگوں کو اس بار ن لیگ کو ووٹ دے کر بدلہ لینا ہے، اگلے وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ن لیگ کو اگلے پانچ سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بدل دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اتحادی ہیں بلکہ ن لیگ کا جے یو آئی کے ساتھ قدرتی رشتہ ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...