Home نیوز پاکستان غزہ میں صحت کا نظام مکمل غیر فعال ہو گیا، وزارت صحت

غزہ میں صحت کا نظام مکمل غیر فعال ہو گیا، وزارت صحت

Share
Share

غزہ:اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صحت کا نظام مکمل غیر فعال ہوگیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔

ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس کے اسپتالوں کے لیے طبی امداد سے بھرا ٹرک پہنچ گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق طبی امداد کے ٹرک میں ایندھن شامل نہیں۔ اسپتالوں کے جنریٹرز کے لیے ایندھن کی اشد ضرورت ہے۔ ایندھن کے بغیر اسپتالوں تک پہنچنے والی طبی امداد مکمل استعمال نہیں ہوسکتی۔

اقوام متحدہ نے بھی خبردار کیا ہوا تھا کہ اگر ایندھن نہ ملا تو غزہ کے اسپتال آج بند ہوجائیں گے۔

اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...