Home سیاست فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی

فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی

Share
Share

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حال ہیں چوہدری صاحب؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے، جج نے کہا اپنا خیال رکھا کریں چوہدری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ بس سر کوشش ہے اپنا خیال رکھنے کی۔

فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہو گیا ہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دیں۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...