Home سیاست ‎سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی

‎سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی

Share
Share

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا 13 رکنی فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہیں جبکہ بیماری کے باعث جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

قبل ازیں مئی میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو مختص کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی پارلیمنٹ میں صحیح نمائندگی ہونی چاہیے۔

عدالت نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا تھا تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ اس کیس کی سماعت وہی بنچ کرے گا یا بڑا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخالف جماعتوں کی درخواستیں قبول کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی نہیں رہیں گی اور سیاسی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر متناسب نمائندگی کے عمل کے ذریعے الاٹ کی جائیں گی۔

اس پیشرفت کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو کل 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہونا پڑا، قومی اسمبلی کی 23 نشستیں (20 خواتین اور 3 اقلیتیں)، 25 خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستیں (21 خواتین اور 4 اقلیتیں)، سندھ اسمبلی کی دو نشستیں (خواتین) اور 27 پنجاب اسمبلی کی نشستیں (24 خواتین اور 3 اقلیتی) شامل تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواستیں بھی مسترد کر دی تھیں۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...