Home سیاست عمران خان کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

عمران خان کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کیسز کی سماعت آج ہو گی۔جبکہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر دو درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

عمران خان کی 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی جبکہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر نکالی گئی ریلی پر درج مقدمہ اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر ہوگی۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے، وہ احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...