Home سیاست اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق اسحاق ڈار کو درخواست میں فریق بنا رہے ہیں، اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جائے۔

عدالت نیا استفسار کیا کہ پرویزالہٰی کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن اور اس سے متعلق عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟

جس پر ایڈووکیٹ طارق منصور نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کو گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے لکھا ہے، دستاویز ملتے ہی عدالت میں پیش کردی جائے گی،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی فراہمی کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے۔

اس پر عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ دستاویز سے قبل عدالت نوٹس جاری نہیں کرے گی، بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...