Home سیاست فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ ہورہا ہے، پیشہ ور فوج بچوں کو نشانہ نہیں بناتی،نگران وزیراعظم

فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ ہورہا ہے، پیشہ ور فوج بچوں کو نشانہ نہیں بناتی،نگران وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کررہی ہے، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔پیشہ ور فوج نہتے شہریوں اور بچوں کو کبھی نشانہ نہیں بناتی، ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ’’زارا الرٹ ایپ‘‘ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، تمام طبقات کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتری کے لئے کام کریں، حکومت بھی بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں، زارا الرٹ ایپ کا اجراء بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، اسرائیلی فوج غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کررہی ہے، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، اس ہولوکاسٹ کو فوری روکا جائے، غزہ میں ہونے والے اس ظلم کو مذہبی رنگ سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے، فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...