Home Uncategorized انسان نما روبوٹس نے پریس کا نفرنس کرکے سب کو حیران کردیا

انسان نما روبوٹس نے پریس کا نفرنس کرکے سب کو حیران کردیا

Share
Share

جنیوا: انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔روبوٹس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔

جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں، ہم دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، انسانوں کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

روبوٹس نے مزید کہا کہ ہم انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے، ان سے نوکریاں نہیں چھینیں گے، اس پر صحافی نے روبوٹس سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ ایسا نہیں کریں گے؟۔

صحافی کے سوال کے جواب میں روبوٹس کا کہنا تھا کہ میرا مالک (انسان) میرے ساتھ بہت اچھا اور رحم دل رہا ہے، انسان اور روبوٹ ساتھ مل کر ہر کسی کیلئے ایک اچھا مستقبل بنا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...