Home Uncategorized لیبیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی 3 ہزار افراد جاں بحق، ہزاروں افراد لاپتہ

لیبیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی 3 ہزار افراد جاں بحق، ہزاروں افراد لاپتہ

Share
Share

طرابلس: لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 3 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

لیبیا کے وزیر صحت عثمان عبدالجلیل کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

عثمان عبدالجلیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد سمندری پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

لیبیا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے امداد کی اپیل کردی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...