Home سیاست آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی

آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں ،حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو فراہم کردہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جارہا ہے آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے ۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کوسرکاری اداروں کے نقصانات پر مبنی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے مگر آئی ایم ایف نے پرانے اعدادوشمار کے بجائے نئی رپورٹ کا تقاضا کردیا، جس پر حکام نے وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سیدسمبر2023تک کا وقت مانگ لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کے نقصانات سے متعلق قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاسینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم آئی ایم ایف کو پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرے گی۔

ذرائع کامزید کہناتھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو نئی رپورٹ جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ آئی ایم ایف کو حکومتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئندہ ماہ دی جائے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...