Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا پاکستان کے لئے قرض کی مںظوری متوقع

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا پاکستان کے لئے قرض کی مںظوری متوقع

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کیلیے عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس کے ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام بھی شامل ہے۔

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کیلئے اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( ائی ایم ایف ) ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اقساط ملنا شروع ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...