Home سیاست ‎آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا ، 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع

‎آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا ، 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے آج پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔

اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے جبکہ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کے لیئے آئی ایم ایف وفد مئی میں پاکستان آئے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...