Home highlight پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ،ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا

پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ،ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا

Share
Share

واشنگٹن:پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔

جسے پاکستانی نژاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔

اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔

اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اُٹھائے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ 50 سال قبل امریکا منتقل ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

ماں کو بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پرسات گھنٹے سے زائد وقت کے لئے پولیس سیل میں رہنا پڑگیا

لندن:برطانیہ میں بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے...