Home sticky post 5 سیف علی خان کے گھرچوری کی واردات، مزاحمت پرچاقو کے وار سے اداکار شدید زخمی

سیف علی خان کے گھرچوری کی واردات، مزاحمت پرچاقو کے وار سے اداکار شدید زخمی

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم چور بھاگ نکلا جس کے بعد فوری طور پر سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔خوش قسمتی سے واردات کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں وہ اپنی بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔
کرینہ کپور خان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’گزشتہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔
سیف کے بازو پر چوٹ آئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ باقی خاندان کے لوگ محفوظ ہیں، ہم میڈیا اور شائقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...