مظفر آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔پاک فوج کے جوابی وار پر بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سفید جھنڈرا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے رات گئے بزدلانہ حملے کئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ اور 5 بھارتی طیارے تباہ کر دیئے تھے۔بھارتی میڈیا نے بھی یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ اس کے پاکستان کی فوج نے طیارے مار گرائے ہیں۔