Home سیاست لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس ناک ہے ،اسلام آبادہائی کورٹ

لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس ناک ہے ،اسلام آبادہائی کورٹ

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ نے لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے لاپتا اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نا ہو سکا۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔

حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا۔ فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے۔ درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...