اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹرائل روکنے پر حکم امتناع میں 20 جون تک توسیع، عدالت وکیل درخواست گزار خواجہ حارث کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ میں میرا پرانا کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ہے،میری گزارش ہے کہ اس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی جائے، عدالتی وقت یا عدالتی وقت کے بعد بھی کیس کی سماعت کا کوئی مسئلہ نہیں،عدالت پر چھوڑتا ہوں جو چاہیں فیصلہ کر لیں۔
چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا تو نہیں ہے کہ ہم نے رات 12 بجے تک یہ کیس سننا ہے،اس تمام کوشش کا مقصد کورٹ پروسیڈنگ کو ریگولیٹ کرنا ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ انکو ریلیف دینے کیلئے عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل جائیں تو اچھا ہے ۔
وکیل امجد پرویز نے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے عدالت چاہے تو ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دے۔
بعدازاں عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بیس جون تک ملتوی کردی۔