Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹرائل روکنے پر حکم امتناع میں 20 جون تک توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹرائل روکنے پر حکم امتناع میں 20 جون تک توسیع

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹرائل روکنے پر حکم امتناع میں 20 جون تک توسیع، عدالت وکیل درخواست گزار خواجہ حارث کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ میں میرا پرانا کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ہے،میری گزارش ہے کہ اس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی جائے، عدالتی وقت یا عدالتی وقت کے بعد بھی کیس کی سماعت کا کوئی مسئلہ نہیں،عدالت پر چھوڑتا ہوں جو چاہیں فیصلہ کر لیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا تو نہیں ہے کہ ہم نے رات 12 بجے تک یہ کیس سننا ہے،اس تمام کوشش کا مقصد کورٹ پروسیڈنگ کو ریگولیٹ کرنا ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ انکو ریلیف دینے کیلئے عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل جائیں تو اچھا ہے ۔
وکیل امجد پرویز نے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے عدالت چاہے تو ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دے۔

بعدازاں عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بیس جون تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...