Home سیاست عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے، نگران وزیراعظم

عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے، نگران وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم باعثِ تشویش ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا، پاکستان بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...