Home Uncategorized عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر اظہار برہمی ،انصاف کی راہ میں مداخلت قرار دے دیا

عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر اظہار برہمی ،انصاف کی راہ میں مداخلت قرار دے دیا

Share
Share

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر نے امریکا و اسرائیل کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل اور الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے باعث عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ امریکا و اسرائیل عالمی عدالت کو اس کام سے پوری طاقت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے اہلکاروں کو ڈرانے دھماکے ، ان پر غلط طریقے سے اثر انداز ہونے اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام کوششیں فوری طور پر بند کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ یکساں طور پر بات چیت کا خیرمقدم کرتی ہے، لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ہوگا جب اس کےلیے آزادانہ اور غیر جانبداری سے کام کرنا ممکن ہو، لیکن اس آزادی اور غیر جانبداری کو مجروح کیا جارہا ہے، انتقامی کارروائی کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ دھمکیاں عالمی عدالت کی طرف سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ اور جرم کا باعث بن سکتی ہیں۔

Share
Related Articles

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...