Home Uncategorized ایرانی وزارت خارجہ کا امریکا اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل آ گیا

ایرانی وزارت خارجہ کا امریکا اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل آ گیا

Share
Share

تہران:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکا اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج جہاں بھی گئی بدامنی اور عدم استحکام کا سبب بنی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے دارالحکومت تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی مسلح افواج کا مقصد کبھی بھی سلامتی کو یقینی بنانا نہیں رہا، امریکی فوج دوسرے ممالک میں ہمیشہ عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں، ہم علاقے میں غیر علاقائی فورسز کی موجودگی کو سلامتی و استحکام کے برعکس خیال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آرمینیا کی وزارت دفاع نے 11 تا 20 ستمبر کو ایگل پارٹنر 2023ء مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...