Home سیاست ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغہ فتح عطا کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغہ فتح عطا کر دیا

Share
Share

تہران: ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو تمغہ فتح سے نوازا۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے کمانڈر جنرل حاجی زادہ کو ایک خصوصی تقریب میں تمغۂ فتح پہنایا۔

پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی کو یہ تمغہ اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل سے حملے پر دیا جسے آپریشن “True Promise” یعنی سچا وعدہ کا نام دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایران میں فتح کا تمغہ اسلام کے جنگجوؤں اور ان آپریشنز کے فاتحین کی فاتحانہ کارروائیوں کی علامت ہے۔

یہ تمغہ کھجور کے تین پتوں اور خرمشہر گرینڈ مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے پر مشتمل ہے۔

آیت اللہ کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر کو اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ کے میزائل حملوں کے لیے اس اعزاز سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ 62 سالہ جنرل امیر علی حاجی زادہ 2009 میں تشکیل دی گئی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی پہلے دن سے سربراہی کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع،صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، شہباز شریف

تاشقند: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا...