Home سیاست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے ہوئے ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ایف بی آر کے افسر نے نگران حکومت کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ کام نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں ، لہذا نگراں حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹریکچرنگ سے روکا جائے ، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو روکا تھا اس کے باوجود کمیٹی بنا دی گئی۔

خیال رہے کہ نگران حکومت نے ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کو عملی جامہ پہنانے کیلیے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریونیو ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی امپلیمینٹیشن اینڈ ایسیٹ ڈسٹریبیوشن کمیٹی کی سربراہی نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی جبکہ ساجد قاضی کو کمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...