Home Uncategorized اسرائیلی فوج کا غزہ میں سکول پر حملہ،صحافی اور تین امدادی کارکن شہید

اسرائیلی فوج کا غزہ میں سکول پر حملہ،صحافی اور تین امدادی کارکن شہید

Share
Share

غزہ: اسکول پر اسرائیلی حملے میں الجزیرہ ٹی وی کا صحافی اور تین امدادی کارکن شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق کیمرہ مین سمر ابو الدقا اور نامہ نگار وائل الدحدوح اُس وقت اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے جب وہ خان یونس کے فرحانہ اسکول میں رپورٹنگ کر رہے تھے۔

الجزیرہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں زخمی کیمرہ مین تقریباً چھ گھنٹے تک شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑا تڑپتا رہا۔

سفاک اسرائیلی فوج نے زخمیوں کی مدد کیلئے آنے والے امدادی کارکنوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں تین ریسکیو ورکرز بھی شہید ہوگئے۔

سمر ابوالدقا کی نماز جنازہ و تدفین ہفتہ کو خان یونس میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں سمیت اہل خانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

دوسری جانب حماس نے ایک بیان میں الجزیرہ چینل کے کیمرہ مین سمر ابو الدقا کی شہادت پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو خوفناک جنگی جرائم کے ارتکاب پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نہتے فلسطینیوں، صحافیوں اور طبی عملے کو بے دردی سے قتل کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے جب کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18,700 اور زخمیوں کی تعداد 51,000 ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...