Home Uncategorized اسرائیلی وزیر خارجہ نے 25 ممالک کے وزراء خارجہ کے نام اہم پیغام جاری کردیا

اسرائیلی وزیر خارجہ نے 25 ممالک کے وزراء خارجہ کے نام اہم پیغام جاری کردیا

Share
Share

تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25 ممالک کے وزراء خارجہ کو یہ پیغام دیا۔

یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللّٰہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...