Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لبنان پر اسرائیلی حملہ مشرق وسطیٰ میں بڑے جنگی محاذ کو جنم دینے کی کوشش ہے، عثمان جدون

Share your love

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ عالمی برادری انسداد دہشت گردی سے متعلق اقدامات کو انسانی حقوق سے نہ جوڑے لبنان پر اسرائیلی حملہ مشرق وسطیٰ میں بڑے جنگی محاذ کو جنم دینے کی کوشش ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان جدون نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ طویل تنازعات کا حل اور حق خود ارادیت کا نہ ملنا ہے۔

عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کیں، پاکستانی سرحدوں پر دیگر ملکوں کی سر پرستی میں دہشت گردی پر تشویش ہے۔

قائم مقام مندوب نے کہا ہے کہ عالمی برادری انسداد دہشت گردی سے متعلق اقدامات کو انسانی حقوق سے نہ جوڑے، اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

عثمان جدون نے کہا ہے کہ اقوام عالم اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑے، پاکستان 2026 میں عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے نویں جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!