Home sticky post 3 اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائیں ،سعودی عرب

اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائیں ،سعودی عرب

Share
Share

ریاض :سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے کہاہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔

سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔
سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صہیونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ روز مزید 81 فلسطینی شہید ہو گئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری حملوں میں 46 ہزار 788 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...