Home sticky post بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں کی ملاقات نہ کرانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں کی ملاقات نہ کرانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں کی ملاقات نہ کرانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا۔درخواست گزار نے ا ستدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بانی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیاہے، درخواست پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کے ذریعے دائر کی گئی۔
درخواست گزار کی جانب سے موٴقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتاہوں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کیلئے ایس او پیز بنانے کا حکم دیاتھا، عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالت نے ملاقاتوں کے حوالے سے 22نومبر2024ء کو احکامات جاری کیے تھے۔
درخواست گزار نے ا ستدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے، عدالتی احکامات کے مطابق وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیاجائے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج بھارت اور نیوزی...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل،تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے...

انسانوں کی طرح گھریلو کام کرنے والا پہلا روبوٹ ملازم متعارف

اوسلو:ناروے کی روبوٹکس کمپنی ون ایکس نے حال ہی میں ایک انسان...

ماڈل نادیہ حسین کے شوہر54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار

کراچی:بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل...