Home سیاست ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ،پی ٹی آئی کافوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ

ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ،پی ٹی آئی کافوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصول ہونے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مہلک،زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جیوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...