Home Uncategorized اطالوی وزیراعظم نے سعودی عرب میں ہم جنس پرستی پر سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اطالوی وزیراعظم نے سعودی عرب میں ہم جنس پرستی پر سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

Share
Share

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اسلامی ثقافت اور یورپی تہذیب کی اقدار اور حقوق میں ’موازنیت کا مسئلہ‘ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم نے یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کی تاہم یہ واضح نہیں کہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی ہے جب دائیں بازو کی انتہائی قدامت پسند جماعت اٹلی پارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھی شرکت کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے سعودی عرب اور وہاں شریعت پر مبنی قانون بالخصوص ارتداد اور ہم جنس پرستی کی سزاؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سزاؤں کو ختم ہونا چاہیے۔

اٹلی کی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ بات میرے ذہن سے نہیں نکلتی کہ اٹلی میں زیادہ تر اسلامی ثقافتی مراکز کو سعودی عرب کی طرف سے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میرا ماننا ہے اسلامی ثقافت کی ایک مخصوص تشریح اور ہماری تہذیب کے حقوق اور اقدار کے درمیان مطابقت کا مسئلہ ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم کے اس وائرل بیان پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...