Home سیاست ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب کر لیا گیاہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو دوپہر 2 بجے گورنر ہاوٴس میں طلب کر لیا گیا، مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاوٴس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...